English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سمیت ریاست کے ہر شہر میں ٹرافک قوانین پر پولیس کی گہری نظر، خلاف ورزی کرنے والوں پر لگ رہا ہے بھاری جرمانہ 

share with us

بھٹکل 10/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  یکم ستمبر سے ملک بھر میں ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ دس گنا بڑھا دئیے جانے بعد ہر کوئی ٹرافک قوانین کے متعلق اپنے دستاویزات صحیح کرنے کے لیے فکر مندہیں اور لوگ صبح ہوتے ہوئے اپنے کام کاج چھوڑ کر اپنے اوقات کو اس کے لیے فارغ کررہے  ہیں۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ جرمانہ کی رسیدیں وائرل ہونے کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد سہمی ہوئی ہے اور کوئی نہیں جانتا کب اس کے نام کی چھٹی نکل آئے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تصویروں کے ساتھ گھر پر جرمانہ کی رسیدیں موصول ہونے سے لوگ مزید چوکنا ہوگئے ہیں۔ شہر میں ہیلمٹ چیکنگ کاسلسہ کئی مرتبہ چلا لیکن اب کی مرتبہ اس کو پہننے پر مجبور اس لیے ہوگئے ہیں کہ آپ کو پولیس کی جانب سے روک دئیے جانے کے بعد تمام متعلقہ دستاویزات پولیس کو دکھانے ضروری ہیں۔ کسی میں بھی کمی پائے جانے پر متعلقہ جرمانہ کی رسید آپ کے ہاتھ میں تھما دی جاتی ہے۔ شہر بھٹکل میں بھی نئے قوانین کے نافذ ہونے کے بعد پولیس کافی مستعدی دکھارہی ہے۔ کئی افراد کی نام کی رسیدیں کاٹی جاچکی ہیں اور روز بروز اس تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ہیلمٹ کے نہ پہننے، ڈرائیونگ لائسنس کے نہ ہونے اور انشورنس اور دھویں سے متعلق سرٹیکفٹ نہ ہونے پر آپ پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ مزید آپ کا لائنسنس بھی کچھ مدت کے لیے منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔ نئے قوانین کے نفاذ کے بعد شہر میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے لڑکوں کے ہاتھوں میں گاڑیاں بالکل نہیں دی جارہی ہیں۔ اگر پولیس کی جانب سے مستعدی دکھانے کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو پھر قوانین کی خلاف ورزی کرکے گاڑیاں چلانے والوں کے لیے آنے والے دن مزید پریشانیاں کھڑی کرسکتے ہیں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا