English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی آیس آئی امتحان میں شاندار کامیابی پر مشاہد احمد کی الفلاح کی جانب سے کی گئی تہنیت 

share with us

 بھٹکل 09/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  پی ایس آئی امتحانات میں شاندار کامیابی درج کرنے والے مشاہد احمدابن حنیف شیخ کی آج الفلاح یوتھ سرویس  آرگنائزیشن کی جانب سے تہنیت کرتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مبارکبادی پیش کی گئی۔یاد رہے کہ ان کا تعلق بھٹکل کے کارگدے علاقہ سے ہے۔ 
اس موقع پر الفلاح کے صدر مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کارگدے کی جملہ مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم چیز اپنا تشخص ہے۔ ہم جس میدان میں آگے بڑھیں اپنے دینی تشخص کے ساتھ بڑھیں جس کا فائدیہ ہوگا کہ بڑا سا بڑا عہدہ بھی ہمیں دین سے دور نہیں کرسکے گا۔ مولانا نے اس میدان میں ان کی کامیابی کو دوسروں کے لیے آگے بڑھنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس میدان میں بھی کام کرنے کی نصیحت کی۔ الفلاح کے جنرل سکریٹری مولانا وصی اللہ ڈی ایف نے کہا کہ اس میدان میں آپ امتحان میں اچھے نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں، ہمیں اس کامیابی کے ذریعہ سے یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے جو ہمیں اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر مکمل طور پر عمل کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ لہذا ہمیں اپنے زندگی کو آخرت کی تیاری کا ذریعہ بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔ الفلاح کے ایک اور ذمہ دار جناب یونس رکن الدین نے اس موقع پر قرآن وحدیث کے مطالعہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آج مشاہد کو یہ کامیابی کثرت مطالعہ اور محنت سے حاصل ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ انہوں نے اپناوقت محنت کرنے اور کتابوں کے مطالعہ میں گذارا ہے لہذا اس موقع پر ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ کتابوں میں سب سے اہم کتاب قرآن مجید ہے اور اس کے بعد نمبر حدیث کا آتا ہے، لہذا زندگی میں ان کا بھی مطالعہ کرکے اپنی زندگی کو اللہ کے احکامات کے مطابق ڈھالنی چاہیے اور اس میدان سے ملت کی جتنی خدمت ہوسکتی ہے اس کے ذریعہ سے بھی اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ 
اس موقع پر الفلاح کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ قطر، دبئی اور دیگر ممالک میں مقیم الفلاح کے اراکین بھی موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا