English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں عربی خطبات کا متنوع مسابقہ

share with us

بھٹکل :09ستمبر2019(فکروخبرنیوز)اللجنۃ العربیۃ نے طلبائے عالیہ کے مابین عربی خطبات کا متنوع مسابقہ ۸ محرم الحرام 1440ھ مطابق 8ستمبر 2019ء بروز اتوار شب منعقد کیا جس میں کل 16 طلبہ نے مسابقہ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی بہترین کاوشوں کو پیش کیا۔
مسابقہ کا آغاز عزیزم بلال ساوڑا کی تلاوت سے ہوا اور احمد رکن الدین نے بارگاہ رسالت میں نعت پڑھی۔ الحمدللہ سب ہی مساہمین نے منبر پر چڑھ کر مختلف اہم موضوعات پر بہترین انداز و عمدہ اسلوب میں خطبہ دیا جسے سامعین نے خوب سراہا۔ نیز دوران مسابقہ عزیزم ابو محمد صفوان نے خوبصورت عربی نظم سے سامعین کو مسحور کیا۔
مسابقہ کے ختم پر حکم مولانا شافع شہ بندری ندوی اور مولانا فیض احمد اکرمی ندوی نے اپنے تاثرات پیش کیے اور طلبہ کو اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کی ترغیب دی۔
آخر میں مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد صاحب ندوی نے لجنہ کے ذمہ داروں کو اس مسابقہ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور مساہمین کو ان کی شرکت اور خطابت پر خوب سراہا نیز اپنی نصائح سے نوازتے ہوئے خطبہ کے اصول و ضوابط اور آداب کو واضح کرتے ہوئے طلبہ کو ہر وقت ہر موقع کے لیے تیار رہنے کی تلقین فرمائی۔
اس مسابقہ میں اول دو طالب علم رہے: سدید عجائب اور ابراہیم اواب
دوم : سید نبیغ برماور اور سوم: عبدالبر صدیقی رہے۔

علاقات عامہ
جامعہ اسلامیہ بهٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا