English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام، ادلیب کے مضافات ایک بار پھر اسد قوتوں کے نشانے پر

share with us

ادلیب :09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)شام میں اسد انتظامیہ کے ادلیب کے سول  رہائشی علاقوں پر 8 دن کے وقفے کے بعد حملوں میں ایک شہری ہلاک، جبکہ تین شہری زخمی ہو گئے۔فرنٹ لائن پر گاہے بگاہے حملے کرنے والی اسد قوتوں نے  کل ادلیب کی تحصیلوں کیفرن بل اور جرجناز ، توح، تل منیس  اور شیخ مصطفی پر  بمباری کی ۔

ادلیب  کی شہری تنظیم  کے حکام سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق کیفرن بل تحصیل میں اسکول اور مسجد کو ہدف بنایا گیا ، ان حملوں میں ایک شہری ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

ترکی اور روس کے مابین 17 ستمبر 2018 کو قائم ہونے والی مطابقت  کے بعد سے ابتک ادلیب غیر عسکری علاقے سے 9 لاکھ 46 ہزار شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔ اس مدت کے دوران اسد قوتوں اور روس کے حملوں میں 219 خواتین  اور 341 بچوں سمیت مجموعی طور پر ایک ہزار 282 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا