English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو شدید طوفان کی زد میں

share with us

ٹوکیو:09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آنے والے طوفان سے ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص ہلاک جبکہ بیسیوں زخمی ہو گئے۔

حکومتی ترجمان یوشی ہیدے سوگا  کا کہنا ہے کہ دارالحکومت  کے شمالی مضافات  سےٹکرانے کے بعد شہری مرکز کی جانب پیش قدمی کرنے والے فاکسائی طوفان کی زد میں آتے ہوئے ایک 50 سالہ عورت ہلاک ہو گئی۔

سوگا  کا کہنا تھا کہ طوفان و آندھی سے وسیع پیمانے پر بجلی کی ترسیل منقطع ہوئی ہے ، ٹرینوں اور جہازوں  کے سفر متاثر ہوئے ہیں۔کیودو خبر ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے اپنی خبر میں واضح کیا ہے کہ چیبا، تاتے یاما، کانا گاوا، عباراکی اور شیزوکا میں کم ازکم 40 افراد  زخمی ہوئے ہیں۔

جاپانی موسمیات  ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ فاکسائی  طوفان سے آندھی کی رفتار 143 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جا پہنچی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا