English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہانگ کانگ کو آزاد کرانے ميں مدد کريں، مظاہرين کی ٹرمپ سے درخواست

share with us

ہانگ کانگ:08ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ہانگ کانگ ميں ہزاروں مظاہرين آج بروز اتوار امريکی قونصل خانے کی طرف مارچ کر رہے ہيں۔ جمہوريت کے حق ميں احتجاج کرنے والے ان مظاہرين کا امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ ہے کہ وہ ہانگ کانگ کو آزاد کرانے میں مدد کریں۔ مارچ کے منتظمين کے مطابق امريکی قونصل خانے کی جانب مارچ کا مقصد بين الاقوامی حمايت حاصل کرنا ہے۔ ہانگ کانگ ميں مسلسل چودہ ہفتوں سے عوامی احتجاج جاری ہے۔ يہ احتجاج مشتبہ افراد کی چين حوالگی کے ايک متنازعہ مجوزہ قانون سے شروع ہوا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس نے باقاعدہ ايک جمہوريت نواز تحريک کی شکل اختيار کر لی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا