English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ یاسرالرمیان آرامکو کے نئے چیئرمین مقرر

share with us

ریاض:03ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح دنیا کی بڑی تیل کمپنی آرامکو کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے اور ان کی جگہ سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ یاسرالرمیان کو نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خالد الفالح نے ایک ٹویٹ میں ان کے تقرر کی اطلاع دی اور لکھا کہ میں اپنے بھائی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے چیئرمین یاسر عثمان الرمیان کو سعودی آرامکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان کا تقرر کمپنی کے حصص کی پہلی مرتبہ عوامی فروخت کے لیے پیش کش سے قبل اہم مرحلے پر کیا گیا ہے۔میں ان کی ہر مرحلے پر کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔آیندہ دو سے تین برسوں میں سعودی آرامکو کے بیس کھرب ڈالرز مالیت کے حصص کی فروخت متوقع ہے اور یہ دنیا میں کسی بھی کمپنی کے سب سے زیادہ مالیت کے حصص ہوں گے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مطابق آرامکو کے حصص کو2020-21 میں بین الاقوامی سطح پر فروخت لیے پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل سعودی عرب پیٹرو کیمیکلز کی سرکاری فرم سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن(سابک) کو اس میں ضم کرنے کا عمل مکمل کررہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا