English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں جیل نہیں، فوجی اڈے کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا،عرب اتحاد

share with us


 ذمار میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کے لیے شہریوں کے تحفظ کی غرض سے تمام پیشگی ضروری اقدامات کیے تھے،بیان 


ریاض:02ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں واقع صوبے ذمار میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے او ر کسی جیل پر حملہ نہیں کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ ذمار میں حوثیوں کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، یہ ایک جائز ہدف تھا اور اتحاد کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ وہاں کوئی جیل نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے پاس موجود جدید ہتھیاروں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہاں ایرانی پاسداران انقلاب کے عناصر موجود تھے اور حوثیوں کو الحدیدہ کی بندر گاہ سے ہتھیار پہنچائے جا رہے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ عرب اتحاد نے ذمار میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کے لیے شہریوں کے تحفظ کی غرض سے تمام پیشگی ضروری اقدامات کیے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا