English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی حکومتی فورسز نے علیحدگی پسندوں سے ایک فوجی کمیپ چھڑا لیا

share with us

شبوہ:25اگست2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں صدر منصور ہادی کی حامی فورسز نے ایک فوجی اڈہ علیحدگی پسندوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ علیحدگی پسندوں کو اس فوجی اڈے سے نکالنے کے لیے کی جانے والی عسکری کارروائی میں حکومتی فورسز کو متحدہ عرب امارات کی مدد بھی حاصل تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ شبوہ صوبے کے شہر اطلاق میں کی جانے والی اس کارروائی کے بعد علیحدگی پسند اس اڈے سے پسپا ہو گئے۔ واضح رہے کہ یمن میں سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے نام سے علیحدگی پسند متحرک ہیں، جو جنوبی یمن کی علیحدگی کی کوشش میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا