English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع، ساحلی کرناٹکا اور کیرلا میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی سچ ہوئی ثابت 

share with us

بھٹکل 24/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  ریاست ِ کرناٹک اور کیرلا میں چند روز بارش تھمنے کے بعد ابھی لوگوں نے راحت کی سانس لے لی تھی کہ پھر ایک مرتبہ محکمہئ موسمیات نے مذکوروں دونوں ریاستوں میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کردی۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایم ڈی نے کیرلا اور ساحلی کرناٹکا میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسلادھار بارش ہونے کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ 
    سنیچر کے روز صبح سے شہر اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی اور شام چھ بجے کے بعد بارش نے موسلادھار رخ اختیار کرلیا۔ شام ساڑھے چار بجے کے بعد بادلوں نے پورے شہر کو گھیرلیا اورسات بجے کا سماں نظر آنے لگا۔ کچھ ہی دیر بعد ہلکی بارش ہوئی اور اس کے بعد دوبارہ رک گئی لیکن بادل بدستور اپنی جگہ قائم رہے۔ چھ بجے موسلادھار بارش ہوئی جس سے نالیاں بھرگئیں۔ اہم شاہراہ رنگن کٹے میں معمول کے مطابق پانی جمع ہوگیا جس سے سواریوں کودشواری ہوئی۔ اسی طرح گلیوں اور کوچوں میں پانی معمول سے زیادہ جمع ہوگیا۔ موسم کو دیکھ کر ایسے محسوس ہورہا ہے کہ اگلے گھنٹوں میں اسی طرح بارش ہونے والی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا