English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرڈیشور میں راہگیر خاتون کو اغوا کی کوشش ناکام، سی سی ٹی وی قید ہوئی واردات 

share with us

 مرڈیشور  22/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  یہاں کے مرڈیشور علاقہ میں منگل کی رات ایک ایسی واردات سامنے آئی جس نے پورے علاقہ میں سنسنی پھیلادی ہے۔ راہ چلتی خاتون کے ساتھ اس طرح کی بدتمیزی کے بارے میں یہاں کے علاقہ میں اس سے قبل سنا بھی نہیں گیا ہے۔ بائک سواروں کی اتنی ہمت کہ انہوں نے راہگیر خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اسے کئی میٹر تک کھینچتے لے گئے جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ خاتون کا اغوا کرنے کے لیے آئے تھے لیکن ان کی کوشش ناکام ہوگئی۔ 
کیا ہے اصل معاملہ :  مرڈیشور نیشنل کالونی کی مقیم ایک خاتون ترکاری خرید کر قریب میں واقع اپنے گھر لوٹ رہی تھی کہ اس دوران ایک بائک وہاں سے گذرگئی۔ خاتون نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا۔ بائک آگے بڑھ کر کچھ ہی دور جاکر رک گئی اور دوبارہ مڑکر خاتون کے قریب آکر رک گئی۔ اس درمیان ہی خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اس کو کھینچ کر لے جانے کی کوشش کی جانے لگی۔ خاتون نے خود کو بچانے کے لیے چلانا شروع کردیا اور بڑی مزاحمت کے بعد خاتون ان کے چنگل سے آزاد ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ 
سی سی ٹی میں قید ہوا پورا معاملہ :  قریب کے مکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ پوری واردات قید ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق کیمرہ میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بائک سوار خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش میں تھے لیکن خاتون کی جانب سے بر وقت کی گئی مزاحمت کی وجہ سے خاتون بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ کیمرہ میں قید پوری واردات کے بارے میں ابھی تفتیش جاری ہے۔ مرڈیشور پولیس کو بھی اس کی خبر دے گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا