English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیٹالائٹ کال کے الزام میں میڈیا نے بے قصور عبدالرؤوف کا نام اچھالا، پڑھئے اس کی کہانی اسی کی زبانی 

share with us

منگلورو 20/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  بیلتنگڈی سے سیٹالائٹ کال کیے جانے کے الزام میں عبدالرؤوف نامی شخص کا نام میڈیا میں اچھالے جانے کے معاملہ پر خود اسے ہی اس کی واقفیت نہیں ہے۔عبدالرؤوف نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میں بے قصور ہوں اور میڈیا نے مجھ پر دہشت گردی کا لیبل لگادیا۔ اس خبر کی وجہ سے میرے اہلِ خانہ کو جو تکلیف ہوئی ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، اس طرح کے حالات نہ کسی مسلمان کے ساتھ پیش آئیں اور نہ کسی ہندو کے ساتھ۔ عبدالروؤف نے کہا کہ میں منجناڈی کے المدینہ میں کام کرتا ہوں او رمجھے میڈیا کے اس َخلاصہ کے بارے میں پتہ ہی نہیں ہے اور مجھے میڈیا نے میری گرفتاری کی جھوٹی خبر اڑادی۔ مجھے پولیس، اہلِ خانہ اور دوستوں کے کال موصول ہونے شروع کیے۔ میڈیا نے اس خبر کے ساتھ ذرائع کا حوالہ دیا تھا۔ اگر اس بات میں کوئی سچی ہے تو وہ ذرائع کا خلاصہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا تو میں المدینہ سے جڑگیا تھا،میری تعلیم کی تکمیل کے بعد بھی میں وہی پہ کام کررہا ہوں، مجھے کچھ بھی پتہ نہیں چل رہا ہے کہ آخر میڈیا میں میرا نام کیو ں اچھالا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ایس پی سے اس کی شکایت کی ہے اور ان بے بنیاد اور من گھڑت الزاما ت کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ چاہے وہ ہندو ہو یا مسلمان کسی پر بھی اس طرح کے جھوٹے الزامات نہیں لگانے چاہیے۔ انہو ں نے میڈیا سے اس سلسلہ میں خلاصہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 
    یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل بعض میڈیا نے یہ خبر نشر کی تھی کہ بیلتنگڈی کے نیا ٹرپو نامی گاؤں سے پاکستان کو سیٹالائٹ کال کی گئی ہے۔ جنوبی کنیرا کے باوثوق ذرائع کی جانب سے اس کی تحقیقات کی گئی جس کے بعد انہو ں نے بتایا کہ اس طرح کی کوئی کال نہیں کی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا