English   /   Kannada   /   Nawayathi

‘اللہ صدر ٹرمپ کا بیڑا غرق کرے’امریکی کانگریس رکن پارلیمان کی دادی کی بد دعا

share with us

واشنگٹن :20اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد ڈیموکریٹ رکن رشیدہ کی دادی نے پوتی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے  پر بد دعا دی کہ ‘اللہ صدر ٹرمپ کا بیڑا غرق کرے’۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی فلسطینی نڑاد ڈیموکریٹ رکن رشیدہ طلیب کی دادی امّاں مفتیہ طلیب نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت بددعا دی ہے اور کہا ہے کہ اللہ ٹرمپ کا بیڑا غرق کرے، وہ اسرائیل کے مقبوضہ غربِ اردن میں رہ رہی ہیں۔رشیدہ طلیب اپنی ساتھی رکن کانگریس الہان عمر کے ہمراہ ان سے ملاقات کے لیے آنا چاہتی تھیں لیکن اسرائیل نے گذشتہ جمعرات کو امریکی صدر کے دباؤ پر انھیں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

مفتیہ طلیب اپنی پوتی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے پر امریکی صدر سے نالاں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا