English   /   Kannada   /   Nawayathi

بارش کی وجہ سے سرسی تعلقہ میں 310سرکاری اسکول کے درجات کو نقصان 

share with us

سرسی 19/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  طوفانی بارش کے نتیجہ میں جہاں بہت سے گھروں کو نقصان پہنچا ہے وہیں سرکاری اسکولوں کو بھی بھاری نقصان پہنچنے کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔ کئی تعلقوں کے سرکاری اسکولوں میں پانی داخل ہونے سے اس کی دیواریں منہدم ہوگئیں ہیں، صرف سرسی تعلقہ میں تقریباً 310کلاسس کو نقصان پہنچایا ہے اور نقصان کی مالیت کا اندازہ تین کروڑ پچانوے لاکھ بتایا جارہا ہے۔ ہلیال تعلقہ میں 118درجوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کئی اسکولوں کی چھت کھپریل کی ہونے کی وجہ سے پوری چھت ہی ڈہہ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھاری بارش کی وجہ سے اسکولوں میں چھٹی رہنے کی وجہ سے طلباء محفوظ رہے۔ ڈی ٹی پی آئی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کچھ روز تک کسی طرح کلاسس جاری کیے جائیں۔ بارش پوری طرح تھمنے کے بعد نئے دیواریں تعمیرکرنے کا بھی انہوں نے تیقن دلایا ہے۔ سرسی تعلقہ کے بنکناڑا علاقہ میں قائم اسکول کا ایک درجہ بہت ہی کمزور تھا۔ بھاری بارش کے پیش نظر وہاں تعلیم نہیں ہورہی تھی، اور اسی بارش کے نتیجہ میں چھت سمیت دیواریں بھی گرگئیں ہیں۔ یہیں کے کے ایچ بی کالونی میں کنواں دھنسنے کی وجہ سے بی ای او نے بچوں پرکڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا