English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور میں ماہی گیری کے ودران ندی میں غرقاب تنویر کی نعش برآمد ، آج ظہر بعد عمل میں آئی تدفین ، علاقہ میں غم کا ماحول

share with us

ہوناور18؍ اگست 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے بندرگاہ کے قریب مچھلی شکار کے دوران غرق ہونے والے نوجوان کی نعش کل رات شراوتی ندی سے برآمد کرلی گئی ہے جس کی شناخت تنویر بڈے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق سنیچر کے روز چھوٹی کشتی کے ذریعہ دو افراد شرواتی ندی میں مچھلی شکار کے ارادے سے اترے ۔ جہاں ان کی چھوٹی سی کشتی حادثہ کا شکار ہوگئی اور دونوں ڈوبنے لگے۔ ان میں سے ایک کسی طرح ساحل پرپہنچنے میں کامیاب رہا جبکہ دوسرا اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بندرگاہ اور ساحل پر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوگئے جنہوں نے تنویر کی تلاش شروع کردی ۔ باخبر سے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چھوٹی کشتیوں اور ایماہا کشتیوں کی مدد سے تنویر کی تلاش شروع کی گئی۔ مرڈیشور اور منکی کے قریب اور دوسری جانب کمٹہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے سمندر میں بھی تلاشی شروع کی گئی لیکن یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ مقامی لوگوں کے علاوہ کوسٹل گارڈ کے اہلکاروں نے بھی نعش کی تلاشی میں حصہ لیا ۔ ایک بڑی تعداد ساحل پر بھی موجودتھی کہ اچانک ساحل پر موجود ایک شخص کی نظر نعش پر پڑی جس کے بعد اسے ساحل پر لاکر ہوناور سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد نعش اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئی اور ٹونکا کے قبرستان میں اس کی تدفین عمل میں آئی۔ بتایا جارہا ہے کہ بھاری بارش کی وجہ سے سمندر میں تو درکنار ندی میں بھی اترنا خطرے سے خالی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بعض لوگ چھوٹی کشتیوں کی مدد سے مچھلی شکار کے لئے اترتے ہیں ۔ حادثہ سے علاقہ میں غم کا ماحول ہے ۔ ہر ایک نے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ جمعہ مسجد خضر کے امام مولانا سلمان ندوی نے بھی پہنچ کر اہلِ خانہ  سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وہاں کے مقامی جماعت کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا