English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی برادری کشمیریوں کے انسانی حقوق کا احترام کرے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

share with us

لندن :17 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے عالمی برادری کشمیریوں کے انسانی حقوق کا احترام کرے اور بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین پرعمل کرے جبکہ رپورٹرزودآؤٹ بارڈرزنے بیان میں کہا ہے بھارتی حکومت صرف اپنا موقف دکھانے کی کوشش کررہی ہے۔

کشمیر سے آرٹیکل ۳۷۰ کے خاتمہ اور سری نگر میں کرفیواور سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی اور مواصلاتی خدمات کو معطل کئے جانے پر انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا عالمی برادری کشمیریوں کے انسانی حقوق کا احترام کرے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے اقدامات نے عام کشمیری کی زندگی مشکل بنا دی ہے،بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین پرعمل کرے، سیاسی بحران میں مقبوضہ جموں کشمیرکے عوام کومہروں کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے۔

دوسری جانب صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرزودآؤٹ بارڈرز نے مقبوضہ کشمیرمیں کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کی سخت مذمت کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انٹرنیٹ، موبائل سروس اورٹی وی نشریات پر پابندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹرزودآؤٹ بارڈرز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکےاسی لاکھ عوام کا رابطہ گزشتہ کئی روز سے بیرونی دنیا سے مکمل منقعطع ہے، کمیونیکیشن ذرائع بند ہونے سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی آزادانہ رپورٹنگ ممکن نہیں رہی، بھارتی حکومت ہرممکن کوشش کررہی ہے کہ صرف اس کا ورژن دیکھا اور سنا جائے

خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے باعث صورتحال بدستور کشیدہ ہے، مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیوسے کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی شدید قلت ہوگئی۔

سرینگرمیں کرفیوکے باوجود ہزاروں خواتین بھارتی مظالم کیخلاف سڑکوں پرنکل آئیں اور بھارت کے جابرانہ اقدامات اورغاصبانہ قبضے کیخلاف نعرے لگائے۔

دنیا کومقبوضہ وادی کی صورتحال سے بے خبر رکھنے کے لئے بھارت جبر کا ہرحربہ استعمال کررہاہے جبکہ کشمیری قیادت کوبھی مسلسل نظربند اورقید میں رکھا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا