English   /   Kannada   /   Nawayathi

ینگ اسٹار ویلفیر آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متأثرہ علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی تقسیم 

share with us

بھٹکل 11/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  سیلاب سے متأثر علاقوں میں ریلیف کاکام زوروں پر جاری ہے۔ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ غیر حکومتی ادارے بھی انسانیت کے نام پر اپنا یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ کئی اداروں نے بلا تفریق مذہب وملت کے اس کام کو اپنا کام سمجھ کر لوگوں کی مدد کے لیے آگے ہیں۔ بھٹکل سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا ایک پلیٹ فارم ینگ اسٹار ویلفیر آرگنائزیشن نے بھی اس سلسلہ میں پیش رفت کی ہے۔کل انہوں نے بارش زدہ علاقوں میں ولکی اور شراوتی بیلٹ کے کئی علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروریات فراہم کیں۔ ینگ اسٹار کے ذمہ داروں نے متأثرین سے ملاقات بھی کی اور انہیں دلاسہ دیتے ہوئے حتی الامکان مدد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ ینگ اسٹار کے ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا کہ متأثرہ علاقوں میں راحت رسانی کام کی مزید ضرورت ہے۔ ہم نے کچھ علاقوں کادورہ کیا لیکن اس طرح کے کئی علاقے متأثر ہوچکے ہیں۔ لوگ سرکاری اسکولوں میں مقیم ہیں۔ ان کے گھروں کا حال بے حال ہوگیا ہے۔ لہذا دیگر افراد کو اس سلسلہ میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا