English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہانگ کانگ میں مظاہرین ’آگ سے نہ کھیلیں‘، بیجنگ کی تنبیہ

share with us

بیجنگ:06اگست2019(فکروخبر/ذرائع)چین نے ہانگ کانگ میں مظاہرے کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ’آگ سے کھیلنے سے اجتناب کریں‘۔ ہانگ کانگ میں مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ نو ہفتوں سے جاری ہے۔ گزشتہ روز مظاہرین اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپوں کے بعد پولیس نے قریب ڈیڑھ سو افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس تناظر میں بیجنگ کے ہانگ کانگ سے متعلق امور کے ترجمان یانگ گوآنگ نے مظاہرین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’آگ سے کھیلنے سے اجتناب کریں‘۔ گوآنگ نے بظاہر امریکا کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے ’پس منظر میں رہتے ہوئے‘ مظاہرین کی حمایت کرنے والوں کو بھی نتائج سے خبردار کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا