English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول میں طلباء کے لیے تعلیمی رہنمائی پر خصوصی پروگرام کا انعقاد 

share with us

ہر دن تعلیمی اعتبار سے ترقی کی جانب بڑھتا قدم ہونا چاہیے

بھٹکل 11/ جولائی 2019(فکروخبرنیوز)  علی پبلک اسکول بھٹکل میں آج طلباء کے لیے تعلیمی رہنمائی کے عنوان پر ایک مختصر سا پروگرام کاانعقاد کیا گیا جس میں جناب مصعب عابدہ نے بچوں کو موڈرن ایجوکیشن سسٹم اور مقاصد کو سامنے رکھ کر اپنے اندر قابلیت پیدا کرنے پر زور دیا۔ 
    انہو ں نے بہت سی مثالوں کے ذریعہ یہ واضح کرنے کی کوشش کی کہ تعلیمی میدان میں ترقی نمبرات کے حصول کے لیے نہیں ہونی چاہیے بلکہ اپنے اندر قابلیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ سابق صدرجمہوریہ ہند اے پی جی عبدالکلام کو کمرشیل پائلٹ کے انٹرویو میں نمبرات کم حاصل کرنے کی بناء پر ان کاانتخاب نہیں کیا گیا لیکن ان کے اندر قابلیت تھی جس کی وجہ سے وہ اسرو جیسی مشہور کمپنی میں بڑے عہدہ پر فائز ہوئے۔ ہندوستان کے سب سے بڑے عہدہ صدر ِ جمہوریہ کے لیے دو مرتبہ ان کے نام کا اعلان کیا گیا اور اپنی قابلیت کے ذریعہ اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کراتے ہوئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اور بابائے میزائل کے لقب سے نوازے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اوقات کو مرتب کریں، کھیل کے اوقات میں ضرور کھیلیں لیکن تعلیمی اوقات میں کھیل کا بہانہ بناکر اپنی قیمتی زندگی کے اوقات کو ضائع کرنے سے بچائیں۔ آپ کا ہر دن تعلیمی اعتبار سے ترقی کی جانب بڑھتا قدم ہونا چاہیے۔ ہر دن اپنے علم کا جائزہ لیں اور روزانہ اپنے علم میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے ایک اہم نکتہ کی طرف طلباء کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ امتحانی اوقات میں اپنے اندر خوداعتمادی پیدا کریں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا