English   /   Kannada   /   Nawayathi

 امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا، چین 

share with us

بیجنگ:11جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)چین نے جنوبی کوریا میں جدید ترین امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔   نائب وزیر خارجہ لی باؤ دونگ نے واشنگٹن میں اپنی امریکی ہم منصب روز گوٹ موئلر کو اس حوالہ سے بیجنگ کے مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے فروری کے اوائل میں کیے جانے والے میزائل تجربے کے بعد امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفینس سسٹم کی تنصیب کا آغاز کیا تھا۔چین پہلے بھی کئی بار اس کی مخالفت کرچکا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ چین جزیرہ نما کوریا میں امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کو نہ صرف اپنے لئے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کی سٹریٹجک سکیورٹی کے لیے بھی خطرہ سمجھتا ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا