English   /   Kannada   /   Nawayathi

چٹان کھسکنے سے کمٹہ دھاواڑ راستہ بند ، بس خدمات متاثر ، مسافروں کو مشکلات

share with us

کاروار 11/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  کمٹہ سے دھارواڑ کو جوڑنے والی سڑک پر انکولہ کے قریب چٹان کھسکنے کی وجہ سے ٹرافک نظام پوری طرح درہم برہم ہوگیا ہے۔ ابتدائی موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صبح تین بجے پیش آیا۔ منگلور اور دیگر شہروں کو جانے والی بسوں کی سرویس متأثر رہی۔ اس طرح سڑکے دونوں طرف ٹرافک کی لمبی قطار تھی۔ انتظامیہ کی جانب سے اس جانب کوئی ٹھوس اقدام نہ اٹھائے جانے کا الزام لگایا گیا ہے اور کئی ایک مسافروں کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس طرف کوئی ٹھوس اقدام نہ ہونے سے دونوں طرف کی پھنسی ہوئی سواریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 
    واضح رہے کہ گذشتہ تین روز سے اترا کنڑا میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور کئی ایک علاقہ میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں ،اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا