:اور ہر طرح کے
ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ... انجمن پی یو کالج کے حوصلہ افزا نتائج پر بھٹکل کیمو ... ایک اور ملک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا ... غزہ جنگ کی موجودہ صورتحال میں رفح سے انخلاء ممکن ...

بنگلور:11جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نےحکمراں اتحاد کے 10 باغی ارکان اسمبلی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج شام چھ بجے انہیں اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہوکر استعفیٰ دینے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے باغی ارکان اسمبلی کو حکم دیا کہ وہ آج چھ بجے تک کرناٹک کے اسمبلی اسپیکر کے سامنے حاضر ہوں اور اپنے مطابق انھیں استعفی سونپیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کے بعد دن کے باقی حصے میں اسمبلی کے اسپیکر کو فیصلہ کرنا ہے۔
سپریم کورٹ نے کرناٹک کے ڈی جی پی کو تمام باغی ارکان اسمبلی کی حفاظت کو یقینی بنانے کو کہا اور سماعت آئندہ روز تک کے لیے ملتوی کر دی۔
دراصل کرناٹک میں حکمراں اتحاد کے 10 باغی ارکان اسمبلی نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔
حکمراں اتحاد کے 10 باغی ارکان اسمبلی نے بدھ کے روز سپریم کورٹ پہنچے تھے اور مطالبہ کیا تھا کہ اسمبلی کے اسپیکر کو ان کے استعفے قبول کرنے کا حکم دیا جائے اور کہا کہ جائے کہ وہ انھیں نا اہل قرار دیے جانے کی دھمکی نہ دیں۔
ان باغی ارکان اسمبلی کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی بدھ کے روز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے اور بدھ کے روز ہی اس پر سماعت کی گزارش کی تھی۔
لیکن سپریم کورٹ کے سربراہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی اس معاملے پر سماعت کے لیے آج کا دن طے کیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |