English   /   Kannada   /   Nawayathi

کڈونا کٹے ڈیم میں تیراکی کے دوران سولہ سالہ لڑکا لاپتہ، شام تک بھی کوئی پتہ نہیں 

share with us

بھٹکل 10/ جولائی2019(فکروخبرنیوز) کڈونا کٹے ٹیم میں تیراکی کے دوران سولہ سالہ لڑکے کے لاپتہ ہونے کی خبر نے پورے شہر والوں کو غمگین کردیا ہے۔آج شام میں تیراکی کرنے گئے لڑکوں کے ایک گروہ میں سے ایک لڑکا لاپتہ ہوگیا جس کی خبر منٹوں میں شہر بھر میں پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کڈونا کٹے ڈیم پہنچے اور لڑکے کی تلاش شروع کردی۔ کچھ ہی دیر ہی بعد پولیس کا عملہ بھی وہاں پہنچا اور حالات کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ عملہ کی بھی مدد لی گئی ہے۔ لاپتہ نوجوان کی شناخت حافظ محمد ابراہیم ابن فیصل عابدہ مقیم فاروقی اسٹریٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 
    موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ لڑکا حافظ قرآن ہے اور سالِ گذشتہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے اعدادیہ ثانی کا طالب علم تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ امسال اعدایہ ثالث میں داخلہ کا بھی ارادہ تھا جس کے لیے آج ہی عمرہ کی ادائیگی کے بعد گھر لوٹا تھا۔ عصر کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ تیراکی کی غرض سے کڈونا کٹے ڈیم پہنچا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔ کہا جارہا ہے کہ لڑکے تیراکی کے دوران اچانک غائب ہوگیا جس کے بعد دوسروں کو سخت تشویش لاحق ہوئی۔ سورج غروب ہونے کے کچھ دیر بعد لڑکے کی تلاش جاری تھی لیکن اس کا کہیں پتہ نہیں چل پایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا