:اور ہر طرح کے
کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ...

قاہرہ:10جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فوجداری عدالت نے معروف مذہبی اسکالر یوسف القرضاوی (مصری نڑاد القرضاوی قطر کی شہریت رکھتے ہیں) کی بیٹی علا القرضاوی کی رہائی کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ تاہم رہائی کے فیصلے کے بعد مصری حکام نے نئے الزامات کے تحت ایک نئے معاملے میں علا کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔استغاثہ نے علا القرضاوی کو پوچھ گچھ کے واسطے 15 روز تک حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان پر ایک دہشت گرد جماعت میں شامل ہونے اور زیر حراست رہتے ہوئے اس جماعت کی فنڈنگ کا الزام ہے۔ان پر الزام ہے کہ مصر میں پرتشدد جماعتوں کی فنڈنگ اور بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر آنے والی مالی رقوم کی تقسیم کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کے حوالے سے الاخوان تنظیم کے تیار کردہ منصوبے پر عمل درآمد میں وہ شریک رہی۔استغاثہ نے القرضاوی کی بیٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے جیل میں اپنے تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردی کی فنڈنگ کی، بیرون ملک سے الاخوان تنظیم کو فنڈنگ کی فراہمی ممکن بنائی تا کہ تنظیم اپنی سرگرمیوں اور دہشت گرد کارروائیوں پر خرچ کر سکے اور الاخوان کے زیر انتظام عناصر اور گروپوں کو مطلوبہ رقوم پہنچانے میں مدد کی تا کہ وہ اسلحہ اور دھماکا خیز آلات تیار کرنے میں استعمال ہونے والا مواد خرید سکیں۔علا اور ان کے شوہر حسام خلف (الوسط پارٹی کے ایک رہ نما) کو دہشت گرد جماعت میں شمولیت اور الاخوان المسلمین کی فنڈنگ اور سپورٹ کے الزامات کے تحت 2017 میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری اْس وقت عمل میں آئی جب دونوں افراد شمالی ساحل پر مصر کے ایک سیاحتی مقام پر موجود تھے۔القرضاوی کی بیٹی اور داماد کو تحقیق کے لیے اسکندریہ شہر کی استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ علا القرضاوی کئی برس سے قاہرہ میں قطر کے سفارت خانے میں ملازمت کر رہی ہیں۔ ان کے پاس مصر کے علاوہ قطر کی شہریت بھی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |