English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی ملیشیا نے ملک میں 76 مساجد شہید کرڈالیں،یمنی وزیراوقاف

share with us


 بعض مساجد کوجیسی نشہ آور بوٹی  کھانے کے لئے منعقد ہونے والی مجالس کے لئے استعمال کیا جانے لگا،گفتگو
صنعاء:10جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے وزیر اوقاف و مذہبی امور احمد عطیہ نے ایران نواز حوثی ملیشیا پر مساجد اور عبادت گاہوں پر حملوں کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014ء کے بعد حوثیوں نے یمن میں 76 مساجد کو بم دھماکوں میں شہید کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں یمنی وزیر نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے مساجد کو کئی طرح سے نشانہ بنایا جاتا رہا۔ درجنوں مساجد کو بارود سے اڑا دیا گیا۔ کئی مسجدوں کو مورچوں اور اسلحہ کے ڈپوؤں میں تبدیل کیا گیا۔ یہاں کہ بعض مساجد میں فرقہ وارانہ سرگرمیاں اور قات جیسی نشہ آور بوٹی  کھانے کے لئے منعقد ہونے والی مجالس کے لئے استعمال کیا جانے لگا۔انہوں نے بتایا کہ حوثی باغیوں کے ہاتھوں اب تک 76 مساجد شہید کی جا چکی ہیں۔ مساجد پر حملے حوثیوں کی دین کے معاملے میں کھلی اشتعال انگیزی ہے۔ احمد عطیہ نیکہا کہ یمن کی 
تاریخ میں مساجد اور دینی مدارس کی تباہی ایسی مثال نہیں دیکھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا