:اور ہر طرح کے
متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبا نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات موخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ... پی ایف ائی کی پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ۵۲ س ... سلمان خان کے گھر فائرنگ کے لئے اسلحہ فراہم کرنے کے ... تیجسوی یادو کی ریلی میں وزیراعظم مودی کی تقریر ...
:اور ہر طرح کے
متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبا نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات موخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ... پی ایف ائی کی پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ۵۲ س ... سلمان خان کے گھر فائرنگ کے لئے اسلحہ فراہم کرنے کے ... تیجسوی یادو کی ریلی میں وزیراعظم مودی کی تقریر ...
نئی دہلی:22جون2019(فکروخبر/ذرائع)چین نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے بھارت کو رعایت دینے کی مخالفت کر دی اور موقف اختیار کیا ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تمام اراکین کی نیوکلیئر سپلائر گروپ(این ایس جی)کے لیے رکنیت کے لیے یکساں اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔ قازقستان میں جمعے کے روز اختتام پذیر ہونے والے منصوبہ بندی اجلاس میں بھارت کی درخواست پر غور کیا گیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بھارتی رپورٹس میں کہا گیا کہ بھارت کی نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کا معاملہ قازقستان کے دارلحکومت نور سلطان میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بیجنگ جوہری عدم پھیلا کے رکن ممالک کے بارے میں اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت کا 48 اقوام پر مشتمل اس تنظیم میں شمولیت کے بارے میں غور کرے گا۔دوسری جانب چین نے اس معاملے پر دیگر رکن ممالک کے ساتھ اتفاق رائے کی مدت دینے سے بھی انکار کردیا۔چین اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم ہے کہ جوہری عدم پھیلا کے معاہدے(این پی ٹی)پر دستخط کرنے والے ممالک کو ہی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی اجازت دی جائے گی۔چنانچہ چین اس معاملے پر اس وقت سے معترض ہے جب مئی 2016 میں بھارت نے رکنیت کی درخواست دی تھی۔خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان نے این ٹی پی پر دستخط نہیں کیے، بھارت کی جانب سے رکنیت کی درخواست جمع کروانے پر پاکستان نے بھی 2016 میں اپنی رکنیت کی درخواست بھی جمع کروادی تھی۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چینی ترجمان رفتر ٓخارجہ نے کہا کہ کسی مخصوص اتفاق رائے پر پہنچنے سے قبل گروپ ان ممالک کی شمولیت پر غور نہیں کرے گا جنہوں نے این ٹی پی پر دستخط نہیں کیے اور اسی طرح بھارت کی شمولیت پر بھی بات چیت نہیں کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیجینگ نئی دہلی کی شمولیت کو روک نہیں رہا البتہ انہوں نے این ایس جی کے لیے اصولوں و قواعد پر عملدرآمد کے حوالے سے چین کے موقف کا دہرایا۔خیال رہے کہ بھارت کے اصرار پر این ایس جی کے اکژیت رکن ممالک نے اس کی حمایت کی لیکن چین ابھی تک اس کی مخالفت کررہا ہے۔چینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ چین بھارت کی وجہ سے اس کی مخالفت کررہا ہے لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ این ایس جی ایک جوہری عدم پھیلاؤ کثیر الملکی نظام ہے اور اس کے کچھ قواعد و ضوابط ہیں جو جس پر تمام رکن ممالک کا عمل کرنا ضروری ہے اور اس حوالے سے فیصلہ بھی اتفاق رائے سے کیا جانا چاہیے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |