English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایم اے کے ڈائریکٹر نے 8جون کو ہی ملک چھوڑدیا تھا :  پولیس 

share with us

بنگلورو 15/ جون 2019(فکروخبر نیوز) آئی ایم اے معاملہ میں تحقیقات کررہی پولیس نے خلاصہ کیا ہے کہ آئی ایم جولیس کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد منصور خان 8جون کو ہی متحدہ عرب کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ محمد منصور خان پر الزام ہے کہ اس نے دو ہزار کروڑ روپئے کا چونا لگاکر بذریعہ امریٹس فلائٹ کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ سے رات پاؤنے نو بجے ملک چھوڑدیا۔ اس سے قبل مبینہ طور پر منصور خان کی ایک آڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں اس نے پولیس کمشنر کو اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی بات کہتے ہوئے کمپنی کے سرمایہ کاروں پر جائدادیں بیچ پر ان کا سرمایہ لوٹانے کے بارے میں کچھ اہم باتیں کہیں تھیں۔ اسی آڈیو میں ایم ایل اے روشن بیگ پر بھی الزام لگاتھا کہ اس نے چار سو کروڑ روپئے کا دھوکہ کیا ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس نے ملک چھوڑنے سے قبل آئی ایم اے کے اکاؤنٹ سے انیس کروڑ روپئے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے تھے۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے کمپنی کے سات ڈائریکٹروں کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں مزید تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی کے سپرد کیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا