English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملپے ساحل سمندر پر ایک کلومیٹر تک جالا اور لال جھنڈے گاڑے گئے 

share with us

ملپے 15/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  بارش کے شروعاتی دنوں میں ہی سمندر میں طغیانی کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو اس میں نہ اترنے کی صلاح دی جارہی ہے۔ ملپے بیچ اتھاریٹی نے ساحل سمندر پر لوگوں کو پانی سے دور رکھنے کے لیے سات فٹ کا جالا اور لال جھنڈے گاڑدئیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ساحل سمندر کے مختلف مقامات پر چالیس جھنڈے گاڑے گئے ہیں اور ایک کلومیٹر تک سات فٹ اونچا جالا لگایا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں یہ جالا اور لال جھنڈے نکالے جائے گا۔ بیچ اتھاریٹی نے خصوصی طور پر سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اصول وضوابط کی سختی سے پابندی کریں اورجب تک پیلے رنگ کے جھنڈے گاڑے نہیں جاتے تب تک وہ کسی بھی صورت میں سمندر میں نہ اترے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا