English   /   Kannada   /   Nawayathi

شنگھائی تعاون تنظیم کا 19واں سربراہی اجلاس 13 اور14 جون کو کرغستان میں منعقد ہوگا

share with us

کرغستان :12جون2019(فکروخبر/ذرائع)شنگھائی تعاون تنظیم کا 19واں سربراہی اجلاس 13 اور14 جون کو کرغستان کےشہر بشکیک میں شرو ہو رہا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے متعلق ایس سی او سیکریٹری جنرل ولادی میر نوروف کا کہنا ہے کہ بشکیک اجلاس تنظیم کے کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کرنے میں خصوصی کردار ادا کرے گا۔

ا ن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کرغستان کی صدارت میں تنظیم کی کامیابیوں اور مزید پیشرفت کے امکانات کاجائزہ لیتے ہوئے مزید تعاون کے منصوبوں پر گفتگو ہوگی، مالیات، سرمایا کاری، نقل و حمل، توانائی، زراعت کے شعبوں میں رکن ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پر بھی خصوصی توجہ رکھی جائے گی۔

ولادی میر نوروف کےمطابق بشکیک اجلاس میں علاقائی روابط کو مضبوط کرنے، منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون، ماحولیاتی تحفظ ، صحت، کھیل کے شعبوں میں دستاویزات پر دستخظ بھی متوقع ہیں۔

اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر بھی گفتگو کی جائے گی، اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت ،آبزرور ریاستیں اور انٹرنیشنل تنظیمیں شریک ہونگی۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 8 رکن ممالک، 4آبزرور ریاستیں اور 6 ڈائیلاگ پارٹنرز ہیں، رکن ممالک میں چین، بھارت، قازقستان، کرغستان، پاکستان ، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم یورپ اور ایشیائی ملکوں پر مشتمل سیاسی، اقتصادی اور عسکری تعاون کی ایک تنظیم ہے جسے 2001 میں چین، قازقستان، کرغزستان، روس اور تاجکستان نے شنگھائی میں قائم کیا تھا۔ بعد ازاں اس میں ازبکستان کو بھی شامل کر لیا گیا۔

پاکستان 2005 میں اس تنظیم کا مبصر بنا۔ بعد ازاں جولائی 2015 میں پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم میں باقاعدہ ایک رکن کے طور پر شامل کر لیا گیا۔ جس کے بعد اس گروپ کے ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو گئی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا