:اور ہر طرح کے
جیل میں بند مسلم سیاسی رہنما مختار انصاری کا انتق ... کولار ٹکٹ کو لے کر کانگریس میں اختلافات ، جانیے کی ... کرناٹک میں گرمی چالیس کے پار ، اگلے تین دنوں میں د ... فلسطینیوں کو اُن کے وطن کے حق سے محروم کردیا گیا ہ ... میگھالیہ: سی اے اے ریلی کے دوران ۲؍ افراد کا قتل ... جناردن ریڈی کے لیے لال قالین کیوں ؟ کانگریس کا وز ... عاپ کے اراکین اسمبلی کا سنسنی خیز دعوی ... صفا بیت المال کے زیر اہتمام کمپیوٹر کلاسس، مہندی ...

دنیا بھر میں ہر سال 10 لاکھ پرندے اور ایک لاکھ سمندری جانور پلاسٹک کھانے یا اپنے گرد لپٹنے سے زخمی ہوتے یا مر جاتے ہیں
2021 سے قبل کینیڈا، ساحلی بندرگاہوں پر ایک مرتبہ استعمال ہونے والی نقصان دہ پلاسٹک پر پابندی عائد کردے گا‘وزیراعظم
اوٹاوا:11جون2019(فکروخبر/ذرائع)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ 2021 تک ملک میں ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر جائزے کی بنیاد پر مخصوص اشیا پر پابندی کا فیصلہ کیا جائے گا، لیکن حکومت پانی کی بوتلوں، پلاسٹک کی تھیلیوں اور اسٹراز پر غور کر رہی ہے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ2021 سے قبل کینیڈا، ساحلی بندرگاہوں پر ایک مرتبہ استعمال ہونے والی نقصان دہ پلاسٹک پر پابندی عائد کردے گا۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ کیا جس نے مارچ میں ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک مصنوعات کی وجہ سے ہونے والی آلودگی کے خلاف ان پر بڑے پیمانے پر پابندی عائد کی تھی۔یورپی یونین کے رکن ممالک سے وابستہ قانون سازوں کو اس اقدام کے اطلاق سے قبل لازمی طور پر رائے شماری کرنی چاہیے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اکثر ممالک ایسا کررہے ہیں اور کینیڈا بھی ان میں سے ایک ہوگا، یہ ایک بڑا قدم ہوگا اور ہم جانتے ہیں کہ 2021 تک ہم یہ کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ کینیڈا میں استعمال ہونے والے پلاسٹک کا 10 فیصد سے بھی کم حصہ ری سائیکلنگ کے ذریعے دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔کینیڈا کی حکومت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال تقریبا 10 لاکھ پرندے اور ایک لاکھ سمندری جانور پلاسٹک کھانے یا اپنے گرد لپٹنے کی وجہ سے زخمی ہوتے یا مر جاتے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |