:اور ہر طرح کے
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر بڑا وار ، لگ ... مادھوی لتا کی شرانگیزی : مسجد کی طرف تیر کمان چلان ... منیش سسودیا کو عدالت سے نہیں ملی راحت ... سپریم کورٹ میں آج ’ماک پول‘ کے دوران بی جے پی کے ... کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی : وزی ... بھٹکل میں موسم نے لی کروٹ ... بھٹکل سمیت ہوناور اور کمٹہ میں سنیچر کے روز بجلی ن ... بھٹکل مسلم جماعت قطر نے سجائی خوبصورت عید ملن تقر ...

ہانگ ہانگ سٹی:10جون2019(فکروخبر/ذرائع)چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف ہانگ کانگ کی 15 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں لاکھوں افراد نے دھرنا دیا ہوا ہے، حد نگاہ تک مظاہرین کے سر ہی سر نظر آرہے ہیں، یہ 15 سال میں سب سے بڑا احتجاجی دھرنا ہے۔
مظاہرین نے پیلے رنگ کی چھتریاں بھی اُٹھائی ہوئی ہیں جو چین کے تسلط سے آزادی کے لیے مزاحمت کا ایک استعارہ بھی ہے،مظاہرین نے چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق ملک کے نئے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کی تعداد میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پولیس چیف نے مشتعل ہجوم کو قابو میں کرلینے کے لیے 2 ہزار افسران کو تعینات کردیا ہے تاہم 5 لاکھ مظاہرین کے لیے یہ تعداد نہایت کم ہے۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ چین کے زیر انتظام ایک نیم خود مختار علاقہ ہے تاہم گزشتہ چند برس سے یہاں چین کے خلاف مزاحمت کا آغاز ہوگیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے اپنے باغیوں کی حوالگی اور چین میں مقدمات کا سامنے کرنے کے لیے چین نواز حکومت کو نیا بل لانے پر مجبور کیا گیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |