English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان: طالبان کا حملہ، 14 محافظ ہلاک، 7 زخمی

share with us

غور:09جون2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے مغربی ضلعے غور میں ایک محافظ پولیس چوکی  پر طالبان حملے  کے نتیجے میں 14محافظ اور ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

غور گورنر دفتر کے ترجمان عبدالحئی خطیبی نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غور کی تحصیل دولت یار  کی محافظ چوکی پر طالبان کے حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں 14 محافظ ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

خطیبی نے کہا ہے کہ جھڑپ میں طالبان کی طرف سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں علاوہ ازیں ایک شہری بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا