English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان دارلحکومت میں ایک منی بس میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا

share with us

کابل:27مئی2019(فکروخبر/ذرائع)افغان دارالحکومت کابل میں وزارت برائے  حج و اوقاف  کے ملازمین کی بس سروس  میں نصب کردہ بم کے پٹھنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

دفترِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق  جب ملازمین کی منی بس براقی محلے سے گزر رہی تھی تو اس وقت اس میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اس حملے  میں ابتدائی معلومات کے مطابق دس افراد زخمی ہو ئے ہیں تو  مخالف سمت سے آنے والی ایک دوسری گاڑی بھی  دھماکے سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

عینی شاہدین نے دعوی کیا ہے کہ دھماکے  کے بعد انہوں نے بعض افراد کے مردہ جسموں کو دیکھا ہے۔حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نےقبول نہیں کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا