English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی ریاست قبلہ اول کے خلاف یہودی سازشوں سے باز رہے: اردن

share with us

عمان:27مئی2019(فکروخبر/ذرائع)اردن کی وزارت خارجہ نے اسرائیل سے مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی آباد کاروں‌ کی اشتعال انگیزی فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اردنی حکومت کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکاروں کی ماہ صیام میں‌ قبلہ اول کی بے حرمتی، نمازیوں کو ہراساں کرنا اور محکمہ اوقاف کے عملے کو زدو کوب کرنا ناقابل قبول اقدام ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کے تحت حرم قدسی کے معاملے میں عدم مداخلت کا پابند ہے۔ القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت اور مقدس مقام کے تاریخی اسٹیٹس کو برقرار رکھنا اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیل کی طرف سے ماہ صیام میں فلسطینی نمازیوں پر پابندیاں عاید کرنا اور یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی کرنا ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں‌ یہودی آباد کاروں کے دھاوے مذہبی اشتعال انگیزی ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ‌ میں گھس کر تین معتکفین کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ میں نمازیوں، روزہ داروں اور فلسطینی شہریوں کو ہراساں کر رہا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا