English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریت کی آن لائن خریداری کے لیے ”سینڈ بازار“ نامی اپلیکیشن جاری 

share with us

منگلورو 25/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  اب ریت کی خریداری کے لیے کسی دلال کی ضرورت نہیں رہی۔ جنوبی کنیرا ضلع میں ریت اب آن لائن دستیاب ہوگی۔ آپ کو سینڈ بازار اپلیکیشن کے ذریعہ آرڈر کرنا ہوگا اور نیٹ بینکنگ کے ذریعہ اس کی قیمت ادا کرنے کے بعد ریت آپ کے متعلقہ پتہ پر بھیج دی جائے گی۔اب تک تینتالیس افراد نے اس اپلیکشن کے ذریعہ ریت آرڈر کردی ہے اور اٹھارہ افراد کو ان کا آرڈر بھی مل چکا ہے۔ 
ریت کی بکنگ کیسے ہوگی؟ 
خریدار اپنے موبائل پر سینڈ بازار نامی اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کریں۔ اس کے بعداپنے موبائل نمبر اور پتہ کے ساتھ ریت کی مقدار منتخب کریں۔ آپ کی جانب سے داخل کی گئی تفصیلات قریبی ریت ڈیپوٹ کو روانہ کردی جائے گی اور اس کے بعد آپ کو ایک او ٹی پی ملے گا۔ اسی طرح سینڈ ڈپوٹ کو آپ کے آرڈر کے تعلق سے ایک اوٹی پی بھیجا جائے گا۔ 
ضلع انتظامیہ نے اس اپلیکشن کے منظر عام پرلانے کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ ریت کی قیمتوں میں اضافہ دلالوں کی وجہ سے ہوا کرتا تھا اب اپلیکیشن کے ذریعہ ریت آرڈر کرنے سے ریت کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے اور جو قیمت ضلع انتظامیہ کی جانب سے مقرر کی جائے گی وہیں قیمت پر ریت عوام کو دستیاب ہوگی۔ خریدار اپنے آرڈر کو اسی اپلیکشن کے ذریعہ ٹریک کرسکتا ہے اور اس کے متعلق تمام تر تفصیلات حاصل بھی کرسکتا ہے۔ضلع انتظامیہ کے مطابق کسی بھی وجہ کے بغیر آرڈر دیر سے پہنچنے پر لاری ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا