English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترکنڑا سے چھٹی مرتبہ آننت کمار ہیگڈے بنے ممبر پارلیمنٹ 

share with us

کاروار 23/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) اترکنڑا ضلع سے چھٹی مرتبہ آننت کمار ہیگڈے ممبر پارلیمنٹ بننے میں کامیاب ہوگئے۔ یہاں کل ملا کر تیرہ امیدوار میدان میں تھے۔ ریاست میں کانگریس او رجے ڈی ایس کی اتحادی حکومت ہونے کی وجہ سے انہو ں نے پہلے ہی لوک سبھا انتخابات متحدہ طور پر لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ کئی مرتبہ سیٹوں کے بٹوارے کو لے کر کانگریس اور جے ڈی ایس کے لیڈران میں چپقلش پیدا ہوتی رہی لیکن پورے زور کے ساتھ آرہی مودی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے بائیس سیٹوں پر کانگریس اور آٹھ سیٹوں پر جے ڈی ایس کے امیدوار کھڑا ہونا طئے ہوگیا اور اسی طئے شدہ تجویز کے مطابق اتر کنڑا حلقہ سے جے ڈی ایس کے امیدوار کے طور پر آننت اسنوڈیکر کا اعلان کیا گیا۔ انہو ں نے شروع ہی سے اپنے انتخابی ریلیوں میں آننت کمار ہیگڈے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے کاموں کی پول کھول دی۔ لیکن اس کے باوجودوہ بہت بڑے فرق کے ساتھ ہار گئے۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہوتے ہی آننت کمار کو بڑھت حاصل رہی اور یہ آخرتک یہ اپنے بڑھت بنائے رکھنے میں کامیاب رہے اور چھٹی مرتبہ ضلع اترکنڑا ضلع سے ممبر پارلیمنٹ بنے۔ دیگر امیدواروں میں آزاد امیدوار محمد جبروت خطیب نے 7,482 ووٹ، ناگراج آننت شرالی نے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے 6,249ووٹ حاصل کیے۔ بہوجن سماج پارٹی کے سدھاکر کرا جوگلیکر نے 7,155ووٹ حاصل کیے۔ بقیہ آٹھ امیدوار تین ہزار سے زائد ووٹ حاصل نہیں کرسکے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا