English   /   Kannada   /   Nawayathi

۲۴ مئی کی صبح تک وزیر اعلی کے عہدہ پر رہیں گے کمار سوامی :سدانند گوڑا

share with us

بنگلور:23مئی2019(فکروخبر/ذرائع)لوک سبھا انتخابات کے رجحانات میں کرناٹک میں بی جے پی امیدواروں کے لئے زبر دست جیت کا اشارہ ملنے کے بعد بی جے پی لیڈر آر اشوک نے جمعرات کو وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی کے استعفی کا مطالبہ کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے اپنا مینڈیٹ دیا ہے۔ اب کمارسوامی کو ایک منٹ کے لئے بھی وزیر اعلی کے طور پر نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گورنر ہاؤس جانا چاہئے اور فوری طور پر اپنا استعفی سونپ دینا چاہئے۔ اشوک نے سابق وزیر اعلی رام کرشن ہیگڑے کی مثال دی، جنہوں نے 1984 میں لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کے مایوس کن کارکردگی کے بعد وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

مرکزی وزیر-ڈی وی سدانند گوڑا نے بدھ کو دعوی کیا کہ کرناٹک میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت لوک سبھا انتخابی نتائج کے بعد ختم ہو جائے گی اور کمارسوامی صرف 24 مئی کی صبح تک وزیر اعلی رہیں گے۔ اس کے بعد ریاست میں نئی حکومت کے قیام کے لئے پلیٹ فارم تیار ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا