English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرسی میں باغیچہ میں شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے لگی آگ ،  750سپاری کے درخت جل کر خاکستر

share with us

سرسی 22/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے ہیگڈے کٹے کے قریب کرڈی کئی علاقہ میں تقریباً ڈیڑھ ایکڑ سپاری کے باغیچہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ لوگوں کے مطابق سروے نمبر 249اور 250میں آنے والے اس باغیچہ میں اچانک سے منگل کی نصف شب تقریباً ڈیڑھ بجے اچانک آگ لگی اور مالک سمیت آس پاس کے لوگوں نے صبح تک آگ پر قابو پانے کی کوشش لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ بتایا جارہا ہے کہ باغیچہ کے قریب سے ہائی وولٹیج کی لائن گذری ہے، ناریل کی ٹہنی گرنے کی وجہ سے شاٹ سرکیوٹ سے چنگاری پیدا ہوگئی اور وہی چنگاری اس باغیچہ میں جاگری جس کی وجہ سے آگ بھڑ ک اٹھی۔ مالک کے مطابق 750سپاری کے درخت، کالی مرچ، الائچی کیلے کے درخت، لونگ کے پودے اور بڑے بڑے درخت بھی جل کر خاک ہوئے ہیں۔ پانی کے انتظامات کے لیے بچھائی گئی پائپ لائن بھی اس کی زد میں آگئی۔ کل ملاکر سولہ لاکھ روپئے مالیت کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل ہائی وولٹیج لائن کے اس باغیچہ کے قریب سے گذرنے کی وجہ سے کسی بھی وقت خطرہ لاحق ہونے کی بات کہتے ہوئے ہیسکام کے افسران کو دوسری جگہ سے اس کو کھینچنے کی درخواست دی گئی تھی، اس سلسلہ میں افسران نے معائنہ بھی کیا تھا لیکن یہ کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نقصان ہونے کی بات کہی جارہی ہے اور ہیسکام سے معاوضہ کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا