English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترکنڑا ضلع کے گنتی مرکز کے آس پاس سیکوریٹی سخت، موبائل فون لے جانے پر ہوگی پابندی 

share with us

کاروار 22/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  اترکنڑا ضلع کے ووٹو ں کی گنتی کے لیے آج تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ہریش کمار نے کمٹہ کے اے وی بالیگا کالج میں تمام تر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ ایس پی ونایک پاٹل اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ یاد رہے کہ کرناٹک میں دو مرحلہ میں انتخابات ہوئے تھے اور ضلع اترکنڑا میں 23اپریل کو انتخابات کرائے گئے تھے۔ انتخابات کے دوسرے ہی روز اے وی ایم اور وی وی پیڈ مشینیں کمٹہ کے اے وی بالیگا کالج میں محفوظ کی گئیں تھیں اور وہیں پر کل ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ کالج کے دومیٹر کے حدود میں سخت سیکوریٹی انتظامات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق صرف اجازت شدہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر گاڑیوں کو وہاں سے گذرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح ضلع بھر میں آج رات سے 24مئی کی رات تک ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ رہے گا اورشراب کی فروختگی پر بھی پابندی رہے گی۔ اسی طرح گنتی مرکز پر موبائیل فون لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ضلع بھر سے کل تیرہ امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی تھی جن کا نتیجہ کل منظر عام پر آئے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا