English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق وزیرروشن بیگ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

share with us

بنگلور:22مئی2019(فکروخبر/ذرائع)عام انتخابات کے نتائج کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے لیکن ایگزٹ پولس سے جو اشارے مل رہے ہیں اس کے اثرات مختلف ریاستوں میں نمایاں ہورہے ہیں۔کرناٹک میں کانگریس کے اندرکھینچ تان کھل کر سامنے آرہی ہے۔کانگریس لیڈر آر روشن بیگ نے سدرامیا،دنیش گُنڈو راؤ اور کے سی وینو گوپال پر نشانہ سادھا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ریاست میں مسلمانوں اورکرسچن کو پارٹی نے نظرانداز کیا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں انہیں استعمال کیا گیا۔ریاستی کانگریس کمیٹی نے روشن بیگ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے اور ایک جواب داخل کرنے کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر یوٹی قادر نے روشن بیگ کے بیان بازی پرتشویش کا اظہارکیاہے کہ روشن بیگ کے بیان سے کانگریس پارٹی اتفاق نہیں کرتی ہے۔ کیوں کہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سی وینو گوپال کی قیادت میں اچھا کام کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا