English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ترکی لاطینی امریکا کیساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے‘ وزیرِ خارجہ

share with us

گوئٹے مالا سٹی:22مئی2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی،لاطینی امریکا کیساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گوئٹے مالا سٹی میں صدر جیمی مورالیس سے ملاقات کے دوران ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک لاطینی امریکا کیساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے۔اس دوران وزیر خارجہ سینڈرا ہوویل اور ترکی کے اس ملک میں سفیر سلیمان گیوکچے بھی موجود تھے۔ اس موقع انہوں نے کہا کہ ترکی اور گوئٹے مالہ کے درمیان طویل عرصے سے دو طرفہ تعلقات استوار ہیں، ہمارا سفارتخانہ ان تعلقات کو مزید تقویت دینے میں معاون ثابت ہو گا۔ چاوش اولو نے کہا کہ گوئٹے مالہ ترکی کے لاطینی امریکا کے اہم ترین سٹریٹیجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ دونوں ملکو ں کے بیچ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا