English   /   Kannada   /   Nawayathi

 جاپان، روس کیساتھ جنگ کی اپیل کرنے والے اسمبلی ممبر کی مذمت

share with us


ٹوکیو:22مئی2019(فکروخبر/ذرائع)جاپان میں ایک اسمبلی ممبر کی جانب سے روس سے جنگ کی اپیل کے حامل بیانات کی مذمت پر مبنی قانونی بل اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اقتدار لبرل ڈیموکریٹڈ پارٹی کیساتھ حکومتی اتحادی کومیٹو پارٹی نے سابق جاپان انوویشن پارٹی کے رکن اور اوساکا کے آزاد اسمبلی ممبر ہوڈاکا ماریویاما کے عدم جارحیت کے قانونی اصول کے منافی الفاظ کی وجہ سے ان کی مذمت کی طلب پر مبنی قانونی بل اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔بل میں ماریویاما کے الفاظ کی" ناقابل قبول" ہونے کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا