English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمٹہ کے قریب ہندی گونا میں بائک اور لاری کے درمیان تصادم، بائک سوار ہلاک 

share with us

کمٹہ 18/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  تعلقہ کے ہنڈی گونا کے قریب بائک اور لاری کے درمیان پیش آئے تصام میں بائک سوار کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ بائک سوار کی شناخت ونود لکشمن مکری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ونود کمٹہ سے مزدوری کرکے ہندی گونا جارہا تھا۔ اس دوران مخالف سمت سے تیز رفتاری کے ساتھ آرہی لاری سے اس کی بائک سے ٹکراگئی۔ حادثہ میں بائک سوار کے سر کو گہری چوٹیں آئیں اور موقعہئ واردات پر ہی اس نے دم توڑدیا۔ کمٹہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا