English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائنوں پر دہشت گردوں کا ڈرون حملہ

share with us

ریاض :15مئی2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پمپنگ اسٹیشن کے ایک حصے میں معمولی آگ بھڑک اٹھی۔

پمپنگ اسٹیشن میں لگی آگ کو فوری طور پر بجھا دیا گیا اور پلانٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا، ماہرین پمپنگ اسٹیشن کے تمام حصوں کے معائنے کے بعد کلیئرنس دیں گے جس کے بعد پمپنگ اسٹیشن کو کھول دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے ریاض کے علاقے میں الدوامی اور عفیف میں واقع آرامکو کمپنی کے دو پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا کہ تیل کی تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے لیے ڈرون میں بارود بھرا گیا تھا، ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دہشت گردوں نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع بندرگاہ بع البحر میں تیل کے دو پمنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا، ان پمپنگ اسٹیشن سے تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔

خالد الفالح نے کہا کہ یہ ڈرون حملے دنیا کو تیل کی رسد روکنے کے لیے کیے گئے ہیں مگر سعودی عرب کی تیل پیداوار اور برآمدات بلاتعطل جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے ایک مرتبہ پھر یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کا استحصال ضروری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا