English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطری عالم دین القرضاوی کی فتاویٰ اپیلی کیشن گوگل نے حذف کر دی

share with us

نیویارک :15مئی2019(فکروخبر/ذرائع) معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے گوگل پلے اسٹورسے مصری نژاد قطری عالم دین اور اسلامی مبلغ علامہ یوسف القرضاوی کے فتاویٰ پر مشتمل ایپلی کیشن حذف کردی۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے دیرینہ مبلغ علامہ یوسف القرضاوی پرمصری حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے فتاویٰ کے ذریعے دنیامیں نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔

دو سال قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے اور ان ممالک نے یوسف القرضاوی سمیت کئی افراد کو اشتہاری قرار دے کر ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔

میڈیا کے رپورٹس کے مطابق یہ ایپلی کیشن گذشتہ ماہ آئرش دارالحکومت ڈبلن میں یورپی فتویٰ و ریسرچ کونسل کی طرف سے جاری کی گئی تھی

خیال رہے کہ علامہ یوسف القرضاوی اس وقت قطر میں مقیم ہیں اورانہیں اس وقت عالم اسلام میں سب سے بڑے اسلامی اسکالر ،فقیہ اور عالم دین کی حیثیت حاصل ہے، گزشتہ 5 جون کو سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،بحرین اور مصرکی جانب سے قطر کا سفارتی بائیکاٹ کئے جانے کے بعد مذکورہ ممالک نے دہشت گردوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں 59 نمایاں شخصیات اور بارہ خیراتی ادارے کا نام شامل ہے ،جنہیں دہشت گردقراردیاگیاہے ان میں علامہ یوسف القرضاوی کا نام سرفہرست ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا