English   /   Kannada   /   Nawayathi

فتح آباد : ای وی ایم کی سیکورٹی میں سیندھ ، اسٹرانگ روم کیمپس میں مشتبہ ٹرک کی انٹری ، کانگریس کا ہنگامہ

share with us

فتح آباد :15مئی2019(فکروخبر/ذرائع)فتح آباد بھوڈیا کھیڑا وومین کالج میں بنے ای وی ایم اسٹرانگ روم کیمپس میں منگل کو ایک مشتبہ ٹرک جس میں کافی تعداد میں صندوق لدے ہوئے تھے ، اچانک سیکورٹی گھیرا کو پار کرتے ہوئے اندر تک جا پہنچا ۔ اس مشتبہ ٹرک کے پیچھے کانگریس کے کارکنان پہلے سے ہی لگے ہوئے تھے اور جیسے ہی یہ مشتبہ ٹرک بھوڈیا کھیڑا کالج پہنچا تو کانگریس کارکنان نے سیکورٹی میں تعینات افسران سے اس کے بارے میں جانکاری لینے کی کوشش کی ۔

گڑبڑی کے خدشہ کے پیش نظر اطلاع ملتے ہی کانگریس کے سرسا لوک سبھا امیدوار اور ہریانہ کانگریس ریاستی کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اشوک تنور فورا جائے واقعہ پر پہنچ گئے ۔ کانگریس ریاستی صدر کے ذریعہ مخالفت ظاہر کئے جانے کے دوران فتح آباد کے ڈی سی دھرمیندر کھڑگتا ، ایس پی وجے پرتاپ سنگھ ، ڈی ایس پی سبھاش چندر سمیت الیکشن کمیشن کے کئی افسران جائے واقع پر پہنچ گئے ۔

جائے واقع پر مخالفت کے بعد مشتبہ صندوق لدے ٹرک کو بیرنگ بھیج دیا گیا ۔ اس پورے واقعہ پر کانگریس کی جانب سے ضلع انتظامیہ سمیت فتح آباد کے ڈی سی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے ملی بھگت کرکے مشتبہ ٹرک کو ای وی ایم بدلنے کیلئے جائے واقعہ پر بلایا تھا ۔ کانگریس لیڈر سجیت سنگھ نے الزام لگایا کہ فتح آباد کے ڈی سی کا رول اتنا مشتبہ ہے کہ ڈی سی افسر نہ ہوکر بی جے پی کے ضلع صدر معلوم پڑتے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا