English   /   Kannada   /   Nawayathi

پکوڑے بیچنے والے طلباء پولیس حراست میں

share with us

چنڈی گڑھ میں وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی کے دوران انجینیئرنگ اور قانون کے طلبا نے انوکھے انداز مین احتجاج کیا اور 'مودی پکوڑے' بیچے۔چنڈی گڑھ میں وزیراعظم مودی کی ریلی کے دوران 'مودی پکوڑے' کے علاوہ انجینیئرس پکوڑے اور بی اے۔ایل ایل بی پکوڑے بھی بیچے گئے۔اسی دوران پولیس نے تقریبا 12 طلبا کو گرفتار کر لیا، حالاںکہ جب ریلی ختم ہوئی تو انھیں رہا بھی کر دیا گیا۔

گزشتہ جنوری میں وزیراعظم مودی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا: 'لوگ پکوڑے بیچ کر دن میں 200 روپے کما رہے ہیں، اسے بے روزگاری نہیں مانا جا سکتا۔'چنڈی گڑھ پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی طرف سے کرن کھیر انتخابات لڑ رہی ہیں، جبکہ کانگریس نے پون کمار بنسل کو میدان میں اتارا ہے۔

چنڈی گڑھ پارلیمانی حلقے کے لیے 19 مئی کو پولنگ ہو گی، جبکہ نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا