English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب گزارش نہیں جنگ ہوگی ، ریلی رد ہونے کے باوجود یوگی نے بنگال دورہ کا اعلان

share with us

یوپی  :15مئی2019(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کے ہاوڑا میں ریلی رَد ہونے کے باوجود اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وہاں جانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کر کہا کہ آج میں آ رہا ہوں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب گزارش نہیں جنگ ہوگی۔ یوگی نے ’جے شری رام‘ لکھنے کے ساتھ ٹوئٹ شروع کیا اور لکھا کہ وہ بنگال کے لوگوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کے ہاوڑا میں 15 مئی یعنی آج وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو پہنچنا تھا۔ یہاں ان کی بیہالہ علاقے میں جیمس لاگ سارانی میں ایک ریلی مجوزہ تھی، لیکن مقامی انتظامیہ نے ریلی کی جو اجازت دی تھی وہ منگل کے روز واپس لے لی گئی۔ ریلی کی اجازت نہ ملنے کے بعد بھی یوگی آدتیہ ناتھ نے بنگال جانے کا اعلان کر دیا تھا جس سے ریاست کے ماحول میں کشیدگی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ اس درمیان بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ اسٹیج بنانے والے مزدوروں کو پیٹا گیا اور اب اسٹیج نہیں بن سکتا اس لیے ریلی رد کر دی گئی۔ بہر حال، اب ایک بار پھر یوگی آدتیہ ناتھ نے بنگال پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا