English   /   Kannada   /   Nawayathi

کولکاتہ میں امت شاہ کی ریلی کے دوران تشدد، بی جے پی ٹی ایم سی کارکنان کی ایک دوسرے پر الزام تراشی

share with us

کولکاتہ :15مئی2019(فکروخبر/ذرائع)کولکاتہ میں منگل کو بی جے پی صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران تشدد پھوٹ پڑا جس میں متعد افراد زخمی ہوئے ،تشدد کے بعد امت شاہ کو روڈ شو مختصر کرنا پڑا ، ساراتشدد صرف اس لئے ہوا کہ ودیا ساگر کالج کے قریب ترنمول کانگریس کے کی طلبہ اکائی کے چند کارکن امت شاہ کو سیاہ پرچم دکھانے کے لئے اکٹھا ہوئے تھے الزام ہے کہ ان کے خلاف اے بی وی پی اور بی جے پی کاتکن بھی موقع پر جمع ہو گئے ، اور اپنے لیڈر کو سیاہ پرچم دکھانے سے ٹی ایم سی کارکنون کو باز رکھنے کے لئے وہ تشدد پر اتر آئے ،دوسری طرف بی جے پی نے تشدد کے لےئ ٹی ایم سی کارکنوں کو ذمہ دار ٹہرایا ہے ،ٹی ایم سی سربراہ نے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا امت شاہ بھگوان ہیں جوان کے خؒاف احتجاج نہیں کیا جاسکتا،

 امت شاہ کا روڈ شو وسطی کولکاتہ کے اسپیلینڈ علاقے سے شروع ہوا اور شمالی کولکاتہ میں سوامی وویکانند کی رہائش گاہ پر ختم ہوا ، کالج اسٹریٹ پر کولکاتہ یونیورسٹی کے صدر دروازہ کے پاس ترنمول چھاتر پریشد کے کارکن اکٹھاا تھے جو امت شاہ کو سیاہ پرچم دکھانا چاہتے تھے انہیں روکنے کے لئے سڑک کی دوسری جانب بی جے پی اور اے بی وی پی کارکن بھی اکتھا تھے اس دوران ٹکراو ہوگیا ، ایک رپورٹ کے مطابق مظاہرین جب امت شاہ واپس جائو کے نعرے لگا رہے تھے تبھی اے بی وی پی کارکنوں کی جانب سے ان پر پتھراو کیا گیا ، اور بوتلیں پھینکی گئی ، حالات اس وقت بے قابو ہو گئے جب بی جے پی کارکنوں نے پولس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹٰیں عبور کر کے مظاہرین پر حملہ کر دیا ، دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھاپائی شروع ہو گئی ، اور پولس کو انہیں الگ کرنے میں دانتوں تلے پسینے آگئے ،کچھ ہی دیر بعد پھر ٹکراو اس وقت شروع ہو گیا جب قریب ہی واقع ودیا ساگر کالج کے احاطے سے امت شاہ کے قافلے پر پتھراو کیا گیا ، بی جے پی اور اے بی وی پی کے مشتعل کارکنوں نے کالج کے باہر کھڑی کئی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جبکہ کالج کی عمارت کھڑکیوں اور دروازوں کو بھی توڑ پھوڑ ڈالا

بعد میں امت شاہ نے الزام لگایا کہ یہ ٹی ایم سی کی جانب سے مجھ پر حملہ کی سازش تھی ، ارون جیٹلی نے سوال کیا کہ بنگال میں غنڈۃ کی حکومت ہے دوسری طرف ممتا بنرجی نے امت شاہ کے خلاف احتجاج کی بنا پر ہونے ولاے اس ہنگامہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ خود کو کیا سمجھتے ہیں، کیا وہ تمام چیزوں سے بالاتر ہیں کیا وہ بھگوان ہیں جوان کے خلاف کوئی اھتجاج نہیں کر سکتا ؟؟ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے تشدد کرنے والوں کو باہر سے بلایا تھا جنہوں نے کالج میں توڑپھوڑ مچائی

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا