English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنوں کے گھروں پر بم پھٹنے کی خبریں، کوئی زخمی نہیں 

share with us

کاسرگوڈ 14/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  کاسرگوڈ لوک سبھا حلقہ کے پیانور علاقہ میں حالات کچھ دیر کے لیے اس وقت بے قابو ہوگئے جب بی جے پی اور آر ایس ایس لیڈران کے گھروں میں دیسی بم کے پھٹنے کی خبر عام ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک بم بی جے پی کے مقام لیڈر پناکل بالاکشنن کے گھر اور کچھ دیر بعد آر ایس ایس کارکن کرایل راجیش کے گھر دو دیسی بم پھٹ گئے۔ ان دونوں وارداتوں میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ راجیش کے گھر اس طرح کا پہلا معاملہ نہیں ہے اس سے سے قبل بھی دو معاملات پیش آچکے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا